بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ۔
اِلَهِي عَظُمَ الْبَلاءُ وَ بَرِحَ الْخَفَاءُ وَ انْكَشَفَ الْغِطَاءُ وَ انْقَطَعَ الرَّجَاءُ وَ ضَاقَتِ الْاَرْضُ وَ مُنِعَتِ السَّمَاءُ وَ اَنْتَ الْمُسْتَعَانُ وَ اِلَيْكَ الْمُشْتَكَى وَ عَلَيْكَ الْمُعَوَّلُ فِي الشِّدَّةِ وَ الرَّخَاءِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ اُولِي الْاَمْرِ الَّذِينَ فَرَضْتَ عَلَيْنَا طَاعَتَهُمْ وَ عَرَّفْتَنَا بِذَلِكَ مَنْزِلَتَهُمْ فَفَرِّجْ عَنَّا بِحَقِّهِمْ فَرَجا عَاجِلا قَرِيبا كَلَمْحِ الْبَصَرِ اَوْ هُوَ اَقْرَبُ يَا مُحَمَّدُ يَا عَلِيُّ يَا عَلِيُّ يَا مُحَمَّدُ اكْفِيَانِي فَاِنَّكُمَا كَافِيَانِ وَ انْصُرَانِي فَاِنَّكُمَا نَاصِرَانِ يَا مَوْلانَا يَا صَاحِبَ الزَّمَانِ الْغَوْثَ الْغَوْثَ الْغَوْثَ اَدْرِكْنِي اَدْرِكْنِي اَدْرِكْنِي السَّاعَةَ السَّاعَةَ السَّاعَةَ الْعَجَلَ الْعَجَلَ الْعَجَلَ يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ الطَّاهِرِينَ۔
شُروع اللہ کے پاک نام سے جو بڑا مہربان نہايت رحم والا ہے۔
شیخ کفعمی نے بلدالامین میں لکھا ہے کہ یہ دعا حضرت حجت (عج) نے ایک شخص کو تعلیم فرمائی جو قید میں تھا اس نے یہ دعا پڑھی تو قید سے رہا ہو گیا، وہ دعا یہ ہے:
میرے معبود! میری مصیبت بڑھ گئی ہے چھپی بات کھل گئی ہے پردہ فاش ہو گیا ہے اُمید ٹوٹ گئی ہے زمین تنگ ہوگئی ہے اور آسمان نے رکاوٹ ڈال دی ہے تو ہی مدد کرنے والا ہے اور تجھی سے شکایت ہوسکتی ہے اور تنگی و آسانی میں صرف تو ہی سہارا بن سکتا ہے۔ اے معبود! محمدؐ و آلِ محمدؐ پر رحمت نازل فرما جو صاحبانِ امر ہیں وہی ہیں، جن کی اطاعت تو نے ہم پر فرض کی ہے اور اس طرح ہمیں ان کے مرتبہ کی پہچان کرائی ہے، پس ان کے صدقے میں ہمیں آسودگی عطا فرما، جلد تر نزدیک تر، گویا آنکھ جھپکنے کی مقدار یا اس سے بھی پہلے، یا محمدؐ یاعلیؑ یاعلیؑ یا محمدؐ میری سرپرستی فرمائیے کہ آپؐ دونوں ہی کافی ہیں، میری مدد فرمائیے کہ آپؐ دونوں ہی میرے مددگار ہیں، اے ہمارے آقا! اے صاحبِ زمانعلیہ السلام فریاد کو پہنچیں، فریاد کو پہنچیں، فریاد کو پہنچیں، مجھے پہنچیں مجھے پہنچیں مجھے پہنچیں اسی وقت اسی لمحے اسی گھڑی جلد تر جلد تر جلد تر، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے، واسطہ ہے محمدؐ کا اور ان کی پاک آلؑ کا۔