چہل (چالیس) کلید حاجات کی دعا — عربی متن مع اردو ترجمہ | سادات
Skip to content

چہل (چالیس) کلید حاجات کی دعا

دُعائیں

:۔ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۔:
:۔ إِنَّا فَتَحْنَا لَکَ فَتْحًا مُّبِینًا ۔: – 2 بار
(آیت 1، سورہ فتح، پارہ 26)
ترجمہ: بیشک ہم نے آپ کو کھلی ہوئی فتح عطا کی ہے۔
:۔ سَلَامٌ عَلَیْکُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوهَا خَالِدِینَ ۔: – 3 بار
(آیت 73، سورہ زمر، پارہ 23)
ترجمہ: تم پر سلام ہو تم اچھے لوگ ہو اس میں ہمیشہ کے لیے داخل ہو جاؤ۔
:۔ لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَحِيمٌ ۔: – 4 بار
(آیت 128، سورہ توبہ، پارہ 10)
ترجمہ: یقیناً تمہارے پاس وہ پیغمبر آیا ہے جو تم ہی میں سے ہے اور اس پر تمہاری ہر مصیبت شاق ہوتی ہے وہ تمہاری ہدایت کے بارے میں حرص رکھتا ہے اور مومنین کے حال پر شفیق اور مہربان ہے۔
:۔ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هٰذَا بَاطِلًا ۚ- سُبْحٰنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ۔: 5 بار
(آیت 191، آلِ عمرانؑ، پارہ 3)
ترجمہ: اے ہمارے رب! تو نے یہ سب بیکار نہیں بنایا۔ تو پاک ہے، تو ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچالے۔
:۔ وَتِلْكَ حُجَّتُنَـآ اٰتَيْنَاهَآ اِبْرَاهِيْـمَ عَلٰى قَوْمِهٖ ۚ نَرْفَـعُ دَرَجَاتٍ مَّنْ نَّشَآءُ ۗ ۔: – 6 بار
(آیت 83، سورہ انعام، پارہ 7)
ترجمہ: اور یہ ہماری دلیل (حجت) ہے جو ہم نے ابراہیمؑ کو اس کی قوم کے مقابلہ میں دی تھی، ہم جس کے چاہیں درجے بلند کرتے ہیں۔
:۔ إِنَّ رَبَّکَ حَکِیمٌ عَلِیمٌ ۔: – 7 بار
(آیت 128، سورہ انعام، پارہ 7)
ترجمہ: بے شک تیرا رب حکمت والا جاننے والا ہے۔
:۔ وَ قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْبَاطِلُ ؕ - اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا ۔: – 8 بار
(آیت 81، سورہ بنی اسرائیل، پارہ 15)
ترجمہ: اور آپ کہہ دیجیے کہ حق آگیا اور باطل مٹ گیا بیشک باطل کو مٹنا ہی تھا۔
:۔ وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَۙ-وَ لَا یَزِیْدُ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا خَسَارًا ۔: – 9 بار
(آیت 82، سورہ بنی اسرائیل، پارہ 15)
ترجمہ: اور ہم قرآن میں اتارتے ہیں وہ چیز جو ایمان والوں کے لیے شفا اور رحمت ہے اور اس سے ظالموں کو نقصان ہی بڑھتا ہے۔
:۔ قُلْنَا یٰنَارُ كُوْنِیْ بَرْدًا وَّ سَلٰمًا عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَۙ ۔: – 10 بار
(آیت 69، سورہ الانبیاء، پارہ 17)
ترجمہ: ہم نے کہا اے آگ! تو ابراہیم پر سراسر ٹھنڈک اور سلامتی بن جا۔
:۔ وَاَرَادُوْا بِهٖ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُـمُ الْاَخْسَرِيْنَ ۔: – 11 بار
(آیت 70، سورہ الانبیاء، پارہ 17)
ترجمہ: ان لوگوں نے برا تو ان کا چاہا تھا مگر ہم نے انہی کو نقصان میں ڈال دیا۔
:۔ فَنَادٰى فِی الظُّلُمٰتِ اَنْ لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ ۔: – 12 بار

(آیت 87، سورہ الانبیاء، پارہ 17) ترجمہ: اس (یونسؑ نبی) نے اندھیروں میں پکاراکہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو ہرعیب
سے پاک ہے ، بیشک مجھ سے بے جا ہوا۔ :۔ وَلَا تُمْسِکُوا بِعِصَمِ الْکَوَافِرِ ۔: – 13 بار
(ٓیت 10 ، سورہ الممتحنہ، پارہ 28)
ترجمہ: اور تم بھی کافر عورتوں کو اپنے نکاح میں روکنے نہ رکھو۔
:۔ وَأُلْقِیَ السَّحَرَةُ سَاجِدِینَ ۔: – 14 بار
(آیت 120، سورہ اعراف، پارہ 8)
ترجمہ: اور جادوگر سجدہ میں گر پڑے۔
:۔ وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَنْدَادًا یُّحِبُّوْنَهُمْ كَحُبِّ اللّٰهِؕ - وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰهِؕ - وَ لَوْ یَرَى الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اِذْ یَرَوْنَ الْعَذَابَۙ- اَنَّ الْقُوَّةَ لِلّٰهِ جَمِیْعًاۙ - وَّ اَنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعَذَابِ ۔: – 15 بار
(آیت 165، سورہ بقرہ، پارہ 2)
ترجمہ: اور کچھ لوگ اللہ کے سوا اور معبود بنالیتے ہیں انہیں اللہ کی طرح محبوب رکھتے ہیں اور ایمان والے سب سے زیادہ اللہ سے محبت کرتے ہیں اور اگر ظالم دیکھتے جب وہ عذاب کو آنکھوں سے دیکھیں گے کیونکہ تمام قوت اللہ ہی کی ہے اور اللہ سخت عذاب دینے والاہے۔
:۔ وَ اُفَوِّضُ اَمْرِیْۤ اِلَى اللّٰهِ ؕ - اِنَّ اللّٰهَ بَصِیْرٌۢ بِالْعِبَادِ ۔: – 16 بار
(آیت 44، سورہ المومن، پارہ 24)
ترجمہ: میں اپنے کام اللہ کو سونپتا ہوں بیشک اللہ بندوں کو دیکھتا ہے۔
:۔ اِنَّا لِلّـٰهِ وَاِنَّـآ اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ ۔: – 17 بار
(آیت 156، سورہ بقرہ، پارہ 2)
ترجمہ: ہم تو اللہ کے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔
:۔ بحقِ محمدؐ و آلِؑ محمدؐ ۔: – 18 بار
:۔ و بحقِ جبرائیلؑ و میکائیلؑ و اسرافیلؑ و عزرائیلؑ ۔: – 19 بار
:۔ يا حَنَّانُ يا مَنَّانُ، يا دَيَّانُ يا بُرْهانُ ۔: – 20 بار
:۔ بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ ۔: – 21 بار
:۔ نَصْرٌ مِّنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِیبٌ ۔: – 22 بار
(آیت 13، سورہ الصف، پارہ 28)
ترجمہ: وہ اللہ کی مدد اور جلد فتح یابی ہے
:۔ وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ ۔: – 23 بار
(آیت 47، سورہ احزاب، پارہ 22)
ترجمہ: اور ایمان والوں کو خوشخبری دے دو۔
:۔ یٰسٓ ۚ وَ الْقُرْاٰنِ الْحَكِیْمِ ۙ ۔: – 24 بار
(آیت 1 تا 2، سورہ یٰسین، پارہ 22)
ترجمہ: یٰسین، حکمت والے قرآن کی قسم۔
:۔ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ ۔: – 25 بار
:۔ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُولَدْ وَلَمْ یَکُن لَّهُ کُفُوًا أَحَدٌ ۔: – 26 بار
(آیت 1 تا4، سورہ اخلاص، پارہ 30)
:۔ لَیْسَ كَمِثْلِهٖ شَیْءٌۚ - وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ ۔: – 27 بار
(آیت 11، سورہ شوریٰ، پارہ 25)
ترجمہ: اس جیسا کوئی نہیں اور وہی سننے والا، دیکھنے والا ہے۔
:۔ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ مِن شَرِّ مَا خَلَقَ ۔: – 28 بار
(آیت 1 تا 2، سورہ فلق، پارہ 30)
:۔ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِکِ النَّاسِ ۔: – 29 بار
(آیت 1 تا 2، سورہ الناس، پارہ 30)
:۔ قُلْ کَفَی بِاللّهِ شَهِیدًا بَیْنِی وَبَیْنَکُمْ ۔: – 30 بار
(آیت 96، سورہ بنی اسرائیل، پارہ 15)
ترجمہ: کہہ دو: یہی کافی ہے کہ اللہ میرے اور تمہارے درمیان گواہ ہے۔
:۔ قُلْ یَجْمَعُ بَیْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ یَفْتَحُ بَیْنَنَا بِالْحَقِّ ؕ - وَ هُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِیْمُ ۔: – 32 بار
(آیت 26، سبا، پارہ 22)
ترجمہ: آپؐ کہہ دیجیے کہ ہمارا رب ہم سب کو (ایک دن) جمع کرے گا پھر وہ فیصلہ کر دے گا ہمارے مابین حق کے ساتھ اور وہ خوب فیصلہ کرنے والا خوب جاننے والا ہے۔
:۔ قُلْ اَرَاَيْتُـمْ اِنْ اَهْلَكَنِىَ اللّـٰهُ وَمَنْ مَّعِىَ اَوْ رَحِمَنَا ۙ فَمَنْ يُّجِيْـرُ الْكَافِـرِيْنَ مِنْ عَذَابٍ اَلِـيْمٍ ۔: – 33 بار
(آیت 28، سورہ ملک، پارہ 29)
ترجمہ: ان سے کہیے کہ اگر اللہ مجھے اور جو لوگ میرے ساتھ ہیں ان کو ہلاک کر دے یا ہم پر رحم کرے پھر کافروں کو دردناک عذاب سے کون بچائے گا؟
:۔ قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَصْبَحَ مَاؤُكُمْ غَوْرًا فَمَن يَأْتِيكُم بِمَاءٍ مَّعِينٍ ۔: – 34 بار
(آیت 30، سورہ ملک، پارہ 29)
ترجمہ: تم فرماؤ: بھلا دیکھو تو اگر صبح کو تمہارا پانی زمین میں دھنس جائے تو وہ کون ہے جو تمہیں نگاہوں کے سامنے بہتا ہوا پانی لادے؟
:۔ قُلْ یَا أَیُّهَا الْکَافِرُونَ لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ ۔: – 35 بار
:۔ فَقُلْنَا لَـهُـمْ كُوْنُـوْا قِرَدَةً خَاسِئِيْنَ ۔: – 36 بار
(آیت 65، سورہ بقرہ، پارہ 1)
ترجمہ: پھر ہم نے ان سے کہا تم ذلیل بندر ہو جاؤ۔
:۔ قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ ثُمَّ انْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِیْنَ ۔: – 37 بار
(آیت 11، سورہ انعام، پارہ 7)
ترجمہ: ان سے کہیے کہ گھومو پھرو زمین میں پھر دیکھو کیسا انجام ہوا جھٹلانے والوں کا۔
:۔ قُلْ مَن یَکْلَؤُکُم بِاللَّیْلِ وَالنَّهَارِ ۔: – 38 بار
(آیت 42، سورہ انبیاء، پارہ 17)
ترجمہ: فرما دیجئے: شب و روز (خدائے) رحمان (کے عذاب) سے تمہاری حفاظت و نگہبانی کون کر سکتا ہے۔
:۔ قُلْ هَلْ نُنَبِّئُکُمْ بِالْأَخْسَرِینَ أَعْمَالًا الَّذِینَ ضَلَّ سَعْیُهُمْ ۔: – 39 بار
(آیت 103 تا 104، سورہ کہف، پارہ 16)
ترجمہ: آپ کہیے : کیا ہم تمہیں بتائیں کہ اپنے اعمال کے اعتبار سے سب سے زیادہ خسارے میں کون ہیں ، وہ جن کی ساری کوشش کھو گئی۔
:۔ قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ ۔: – 40 بار
(آیت 110، سورہ کہف، پارہ 15)
ترجمہ: تم فرماؤ: میں ( ظاہراً) تمہاری مثل ایک بشر ہوں مجھے وحی آتی ہے۔
:۔ سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ۔ وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ۔ وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠ ۔:
(آیت 180 تا 182، سورة الصفت، پارہ 23)
ترجمہ: پاکی ہے تمہارے رب کو عزت والے رب کو ان کی باتوں سے۔ اور سلام ہے پیغمبروں پر ۔ اور سب خوبیاں اللہ کو جو سارے جہاں کا رب ہے۔
:۔ وَ الصَّلَاةُ وَ السَّلَامُ عَلَى سَيِّدِنَا وَ نَبِيِّنَا أبوألقاسِمِ مُحَمَّدٍ۔ اللهم ﺻَﻞِّ ﻋَلَى ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ وَآلِ ﻣُﺤَﻤَّد و الطَیِّبینَ الطَّاهِرِين ۔:
:۔ یا الله یا الله یا الله یا الله یا الله یا الله یا الله ۔:

شُروع اَللہ کے پاک نام سے جو بڑا مہر بان نہايت رحم والا ہے
چہل کلید کی دعا کے بیان میں ( دعائے چالیس کُنجیاں ) جناب فضہؓ سے روایت ہے ۔ وہ فرماتی ہیں کہ جمعہ کا دن تھا میں نے دیکھا کہ جناب زہراؑ نے پانی کا ایک برتن ہاتھ میں لیا ہوا ہے اور انہوں نے کچھ پڑھا اور اُس پانی پر دم کیا ۔ میں نے عرض کیا کہ اے آقا زادی آپؑ پر میری جان فدا ہو یہ تو فرمائیں کہ اس دعا کے پڑھنے اور دم کرنے کا کیا سبب ہے۔ تو آپؑ نے دعا ختم ہونے کے بعد فرمایا کہ یہ دعا چہل کلید ہے جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور صاف پانی پر اس دعا کو پڑھ کر دم کرے اور پھر یہ دم کیا ہوا پانی جس آدمی کو بھی پلایا جائے گا اس کا پچاس سال سے بند بخت بھی کھل جائے گا ۔ اگر میاں بیوی کے درمیان محبت نہ ہو تو یہ پانی انہیں پلانے سے ان کی باہمی محبت کا کمال حضرت یوسفؑ اور زلیخا کی محبت کو پہنچے گا۔ یا کسی مٹھائی وغیرہ پر دم کرکے کھلایا جائے تو یہی اثر ہوگا ۔ اس دم کئے ہوئے پانی میں عرق گلاب اور مسری حل کرکے شربت بنا کر فالج کی بیماری میں مبتلا شخص کو بلائے اور اسے یہ دم کیا ہوا پانی پلایا جائے، اللہ تعالیٰ کے کرم سے اور اس دعا کی برکت سے وہ شخص شربت پی کر اور غسل کر کے فوراً کھل جائے گا ۔ اگر کسی حاکم یا بادشاہ کے دربار میں جانا ہو تو عرق یا عطر گلاب پر اس دعا کو پڑھ کر دم کرے اور وہ عطر اپنے چہرے پر مل کر دربار میں جائے تو حاکم یا بادشاہ اسکی عزت میں اضافہ کردیگا ۔ اگر پانی پر یہ دعا پڑھ کر جو شخص غسل کرلیگا تو اللہ تعالیٰ اسے تمام بلا ؤں اور مخلوق کے شر سے محفوظ رکھے گا ۔ بلکہ اپنی امان میں لے لیگا۔

کاؤنٹر، آڈیو اور آف لائن مطالعہ ایپ میں دستیاب ہے۔

سادات کو ساتھ رکھیں

مکمل تجربہ — آف لائن مطالعہ، آڈیو، یاد دہانیاں اور بک مارکس — ایپ میں ہے۔

جلد آ رہی ہےApp StoreGet it onGoogle Play